پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پاکستان آمد تاخیرکا شکار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پاکستان آمد تاخیرکا شکارہوگئی، سرفرازاب آج شام کراچی پہنچیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر نسلی تعصب سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر چار میچزکی پابندی عائد کی ہے۔

 سرفراز احمد جنوبی افریقاکیخلاف آخری 2ون ڈے اورابتدائی 2ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیل سکیں گے،پی سی بی نے سرفرازاحمد کو فوری طورپروطن پہنچنےکی ہدایت کی ہے۔

کیپ ٹاون میں سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ کیلئے ایک مشروبات بنانے والی کمپنی کی شوٹنگ میں شرکت کرنا تھی جس کے باعث وہ رات گئے جنوبی افریقا سے روانہ ہوئے ۔

سرفراز احمد آج شام براستہ دبئی کراچی پہنچیں گے، چند روز کراچی میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد کپتان لاہورمیں پی سی بی حکام سے ملیں گے۔

loading...
loading...