حافظ آبادمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حافظ آباد:حافظ آباد کے علاقے گلزار پورہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں ،ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 3بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

جمعے کو حافظ آباد میں ریلوے لائن کے قریبی علاقےگلزار پورہ میں رات گئے گیس لیکج کے باعث اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں ۔

دھماکے کے باعث آگ لگ کر جھلسنے اور ملبے تلے دب کر خالد کا بارہ سالہ بیٹا اسد خالد اور ہمشیرہ شہناز بی بی جاں بحق ہوگئی۔

واقعے میں خالد کے 3بیٹے عبدالرحمان ، علی حیدر اور حنزلہ آگ لگنے اور ملبے تلے دب جانے سے شدید ذخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر ٹراماسنٹر منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح اسپتال لاہور ریفر کردیا ۔

loading...
loading...