بھارت اور افغانستان کا پاکستان پر عالمی فضائی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Untitled-1

کابل: افغانستان نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے آنے والے کارگو طیارے کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے واپس بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ پھر بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سامنے آگئی ہے، دونوں ممالک نے الزامات عائد کیے ہیں کہ پاکستان نے ان کے سامان بردار جہازوں کو اپنی فضائی پٹی میں داخل ہونے سے منع کیا ہے، جوعالمی فضائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 11 اور 14 جنوری کو بھارت سے افغانستان جانے والے اسپائس جیٹ کو پاکستان کی فضائی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جوعالمی ہوا بازی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

loading...
loading...