کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کی تجویز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز دی ہے جو کرکٹ کی تاریخ مصنوعی روشنی کی کھیلی جانے والی میں پہلی سیریز ہوگی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کو رواں سال نومبر میں دوٹیسٹ میچزکیلئےآسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اورکرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں کرائے جانے کی تجویز ہے۔

بھارت نے رواں سال ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کےخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سےانکارکردیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس نےواضح کیا ہےکہ ایڈیلیڈ ہمیشہ ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرےگا۔

گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ مسلسل تین سال سے کامیابی کے ساتھ کرائے جارہے ہیں اور عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوتا ہے۔

loading...
loading...