اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 3اہم مقدمات کی سماعت ہوں گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 3اہم مقدمات کی سماعت ہونے جارہی ہے ،جن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست ، نوازشریف کی سزاکالعدم قراردینے اورنیب کی سابق وزیراعظم کی بریت کیخلاف اپیلیں شامل ہیں،تینوں اہم سماعتیں ڈویژنل بینچ کریں گے۔

 پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ڈویژن بینچ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کرے گا ۔

درخواست گزارحافظ احتشام احمد نے عدالتی حکم پر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے تحریری دلائل جمع کرائے تھے ۔

درخواست گزارکا مؤقف ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکرنہیں کیا جس پروزیراعظم کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قراردیا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔

نوازشریف کی جانب سے اپیل میں العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اورضمانت پررہا کرنے کے عبوری ریلیف دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

دوسری جانب نیب کی اپیل کی سماعت بھی کی جائے گی ، نیب نے العزیزیہ اسٹیل ملز میں نواز شریف کی سزا بڑھانے اورفلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔

loading...
loading...