چیف جسٹس پاکستان کاسوشل میڈیاپر کوئی اکاؤنٹ نہیں،سپریم کورٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بننے لگے۔

ہفتے کو سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے سوشل میڈیا پرجعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی گئی۔

ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت جاری کی ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں،چیف جسٹس کے نام سے ٹوئٹر اور فیس بک پر چلنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی  اور ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق سوشل میڈیا  سے تمام جعلی اکاؤنٹس بلاک  کرنے کا حکم دے دیا۔

loading...
loading...