پاکستان نے بال بیچ کر دنیا بھر سے کتنا کمایا؟

Untitled-1

اسلام آباد: یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ اس دنیا میں کچھ بھی بیکار نہیں، یہاں سب کچھ بکتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ بال بیچ کر بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارتِ تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے صرف چین کو 5 سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے، جن کی مالیت ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے، جن کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2016 سے 2017 تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، جس سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

loading...
loading...