راولپنڈی:گیس لیکج کے باعث 2دھماکے ، 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے2دھماکوں میں 2 خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔

ہفتے کو گیس لوڈشیڈنگ جان لیوا بن گئی،راولپنڈی کے علاقہ سکیم تھری میں خاتون نے صبح ناشتہ کیلئے چولہا جلایا تو ایسا دھماکاہوا کہ گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک 17 سالہ لڑکا فہد کیانی اور 2خواتین شبنم کیانی،حمیرا نشاط ا جھلس کر جان کی بازی ہار گئیں۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فلیٹ کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،ریسکیو کے آنے میں تاخیرکے باوجود شہری اپنی مدد آپ کے تحت بھی خواتین کو نہ نکال سکے۔

 دوسرا دھماکاڈھوک چوہدریاں میں ہواجہاں 3افراد بے ہوش گئے جنہیں فوری اسپتال پہنچا دیاگیا،جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

رواں ہفتے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گیس لیکج دھماکوں سے اب تک 7افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

loading...
loading...