وائٹ ہاؤس پر حملے کا منصوبہ

Untitled-1

واشنگٹن: امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے اکیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم نے وائٹ ہاؤس پر خودکش حملے کے لیے تباہ کن مواد اور اینٹی ٹینک راکٹ خریدا جس سے وہ وائٹ ہاؤس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ایف بی آئی نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم طیہب نے ایف بی آئی ایجنٹ کو بتایا کہ وہ دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کیلئے مشرق وسطیٰ جانا چاہتا تھا، لیکن پاسپورٹ گم ہونے کی وجہ سے وہ یہ نہیں کرسکا۔

 ملزم نے بتایا کہ پاسپورٹ گم ہونے پر میں نے امریکہ میں ہی حملے کا منصوبہ بنایا، اپنے ہدف کو پورا کرنے کیلئے میں نے تباہ کاری مواد اور اینٹی ٹینک میزائل خریدا تھا تاکہ وائٹ ہاؤس کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا جا سکے۔

ملزم نے گزشتہ برس سات دسمبر کو حملے کیلئے وائٹ ہاؤس کا نقشہ بھی حاصل کیا اور جائزہ لیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر شخصیات کس جگہ پر رہائش پذیر ہیں۔

ملزم نے حملے کے منصوبے کو گیم ڈے کا نام دیا تھا، جس کے تحت وہ اپنی تمام منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ایف بی آئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

loading...
loading...