شاہدمسعودکیخلاف فرم جرم کی کارروائی  یکم فروری تک مؤخر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف فرد جرم کی کارروائی یکم فروری تک مؤخر کردی ۔

جمعے کو  اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کامران مفتی کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف فرد جرم کی کارروائی یکم فروری تک مؤخر کی گئی۔

دوران سماعت عدالت نے فرد جرم میں شامل دفعات کیخلاف ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکلاء کے اعتراضات مسترد کردیئے۔

وکلاء نے استدعا کی کہ اعتراضات مسترد کئے جانے کا مناسب حکم نامہ جاری کردیں،ہمارے پاس آپشن ہے کہ اعتراضات مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں۔

loading...
loading...