نئے چیف جسٹس سے بہت امیدیں ہیں،ترجمان (ن)لیگ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس سے بہت امیدیں ہیں ،اداروں کی تجاوزات زہر قاتل ہیں ۔

  جمعے کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس نے جو باتیں کہیں وہ پہلے شہباز شریف اور  رضا ربانی بھی کہہ چکے ہیں کہ تمام اداروں کو صورتحال کاجائزہ لینا چاہیے مگر اداروں کی تجاوزات نہیں ہونی چاہیے۔

  حکومت پر تنقید کرتے ہوئےملک احمد خان نےکہا کہ حکومت جب سے آئی ہے خسارے میں ملک کا کہہ رہی ہے مگر اپنی نالائقی نہیں دیکھتی2 وزرا  عجیب بیان بازی کیلئے رکھے ہیں۔

  ملک احمد خان نے کہا ن لیگ کے قائد نوازشریف ہیں اور وہی تمام فیصلے کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن کو مل کرساتھ چلنا چاہیے تبھی بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔

loading...
loading...