شہباز شریف کامہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہاں سنگل بڈ پر 309ارب روپے کا پروجیکٹ دیا جارہا ہے ، پیپرا رولز کہتا ہےکہ ایک بڈر ہو تو دوبارہ بڈنگ کرائیں یا مارکیٹ سے چیک کریں کہ آفر مناسب ہے لہٰذا مطالبہ کرتاہوں کہ اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی فوری قائم کی جائے ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جارہا ہے، عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہے عوام کو جاننے کا حق ہے ، ہم نے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔

شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

loading...
loading...