آمدن سے زائد اثاثے کیس: احد چیمہ پر فرد جرم عائد

احد چیمہ-فائل فوٹو

احد چیمہ-فائل فوٹو

لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام نے احد چیمہ کو عدالت کے ربرو پیش کیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کی جاچکی ہیں تاہم احد چیمہ نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا۔

 جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

loading...
loading...