عمران خان پانچ سال پورے نہیں کرسکیں گے: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گولاراچی: سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال پورے نہیں کرسکیں گے، یہ حکومت چلنے والی نہیں ہے۔

گولارچی میں جلسہ عام سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے ہیں لیکن یہ تو سیکھ لیں کہ ملک چلتا کیسے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام الیکشن کے نتائج کو نہیں مانتے۔

 آصف زرداری کا کہنا تھاعوام الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔اتنادیوارسے نہ لگاؤکہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں۔

loading...
loading...