ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے،نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے،ترقی کےدعوےکرنےوالوں نےکسان کوتباہ کردیا ہے۔

جمعرات کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے،ترقی کےدعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کےدرمیان ہوں گا، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

loading...
loading...