امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے، سول حکام و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جمعرات کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد  اسلام آباد پہنچے۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطاق،زلمے خلیل زادہ دورہ پاکستان میں عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جس میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل اور افغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،سینئر ڈائریکٹرلیزا کرٹس بھی ملاقاتوں میں شریک ہوں گی۔

زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روز تک ہوسکتا ہے تاہم ملاقاتوں سے متعلق بھی معاملات طے ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان سے افغان طالبان کومذاکرات پررضا مند کرنے کیلئے درخواست کریں گے۔

loading...
loading...