چیف جسٹس ثاقب نثارنے کورٹ روم نمبرون کوالودع کہہ دیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے کورٹ روم نمبرون کوالودع کہ دیا ،سبکدوش ہونےوالے چیف جسٹس نے آخری کیس کراچی ڈولپمنٹ اٹھارٹی کا سنا ۔

جمعرات کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے کیرئر کے آخری کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی30 ایکڑزمین ملکیت فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی ،بینچ میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل تھے ۔

 چیف جسٹس نے کے ڈی اے کی درخواست خارج کرتے ہوئے آخری سماعت کے اختتام پرکورٹ روم نمبر ون میں موجود افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ میرا آخری کیس تھا 20 سال سے زائد اس اعلی عدلیہ میں گزارے اور کوشش کی کہ قانون اورضابطے کے اندررہتے ہوئے فیصلے دوں ۔

ریمارکس کے ساتھ ہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالت برخاست کردی ۔

loading...
loading...