ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہ آسکی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:موسم بہتر ہونے کے باوجود ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہ آسکی، ریلوے انتظامیہ کے دعوں کے برعکس اکثر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  موسم بہتر ہو گیا،دھند کی شدت  کم ہو گئی مگر ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہ لائی جا سکی، بروقت منزل پر پہنچنا مسافروں کیلئے خواب بن کر رہ گیا۔

  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں ان کے ریلوے وزرات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد صورت حائل بہت بہترہو گئی ہے۔

وزیر موصوف کا دعوی اپنی جگہ درست ہو گا مگر مسافر تو کوئی اور ہی داستاں سناتے نظر آتے ہیں۔

مسافروں نے ریلوے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قومی ادارے کا قبلہ درست کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

loading...
loading...