وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ،جمعرات کو عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں  ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے بارے میں قائم خصوصی کمیٹی بریفنگ دے گی اور ای سی ایل سے نام نکالنے یا فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دی جائےگی جبکہ کیس لڑنے کیلئے قانونی ماہر کے اخراجات کی کابینہ سےمنظوری حاصل کی جائےگی۔

کابینہ اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی ،ڈیمانڈ اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ منسٹری آف نیشنل فوڈ کے ناقابل استعمال طیارےکوٹھکانےلگانے اور پاور ڈویژن کیلئے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائےگی۔

دوران ملازمت جاں بحق سرکاری ملازمین کی فیملیزکی مالی امداد پرپیکج کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صدرمملکت کی تنخواہ میں اضافےکےباعث ضمنی گرانٹ کے اجرا کی کابینہ منظوری دے گی۔

اجلاس میں دسمبر اور جنوری میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، سیمنٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی بھی زیر غور آئے گی۔

loading...
loading...