عمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کی سماعت آج ہوگی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دینے کی متفرق درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سےآج دلائل طلب کرلئے ہیں۔

 درخواست گزار شہری حافظ احتشام احمد نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ عمران خان نے الیکشن لڑتے وقت اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں اور اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا ۔

پٹیشن کے میرٹ پر دلائل اس وقت دیں گے جب اصل درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گی، آج درخواست یہ ہے کہ ان کی پٹیشن کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریہام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

loading...
loading...