آپریشن ردالفسادکےتحت ہنگومیں فورسز کی کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،بدھ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خفیہ اطلاعات پردہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد کلایا بم دھماکے ہنگو سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

loading...
loading...