پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں اراکین پھٹ پڑے،وزراء سے گلے شکوے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آبادحکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی پھٹ پڑے اور وزرا ءکے ساتھ رابطے کے فقدان کا شکوہ کیا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت تحریک انصاف کا اہم پارلیمانی اجلاس ہوا ،جس میں اپوزیشن اتحاد کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا  ۔

 وزیرخزانہ اسد عمرنے ملکی معاشی صورتحال اورمنی بجٹ پربریفنگ دی تواراکین نے اسدعمرکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اراکین کا کہنا تھاکہ معاشی صورتحال پربریفنگ کے برخلاف کاشتکارکا کوئی پرسان حال نہیں ،مہنگائی سمیت دیگرمعاشی معاملات میں زمینی حقائق بہت مختلف ہیں ، وزراء پارٹی اراکین اسمبلی کوبھی وقت نہیں دیتے ۔

اراکین کے تحفظات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیراپنی وزارت سے متعلق اراکین کو بریفنگ دے گا ۔

 عامرڈوگرنے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اراکین کے تحفظات دورکرنے کیلئے بلایا گیا۔

عامرڈوگرنے مزید کہاکہ فواد چوہدری سے متعلق مونس الہیٰ کے بیان پروزیراعظم ضرورتوجہ دیں گے۔

loading...
loading...