سپریم کورٹ:18ویں ترمیم سےمتعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 18ویں  ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 18ویں ترمیم سے متعلق کیس سماعت کی۔

چیف جسٹس نے 18ویں  ترمیم سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

بعدازاں عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

واضح رہے سندھ حکومت نے صوبائی اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

loading...
loading...