رات 12 بجے لاکھوں موبائل فونز بند

Untitled-1

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مورخہ 16 جنوری 2019 کی رات 12 بجے تمام مسروقہ اور غیر استعمال شدہ فون بند کر دیئے جائیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 جنوری کی رات 12 بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون کار آمد ہوں گے اور اس کے علاوہ تمام اسمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق وہ موبائل فون جو چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یا آج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کیے جائیں گے انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کر دے گا یا سراغ لگا کر استعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک واضح نظام وضع کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل موبائل فونز کی تصدیق کے لیے پی ٹی اے نے 20 اکتوبر 2018 کی ڈیڈ لائن دی تھی، جسے بعدازاں 15 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔

loading...
loading...