کلفٹن میں پولیس کا ریسٹورنٹ پر دھاوا

ppp

کراچی: کلفٹن میں پولیس نے ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس کی بھاری نفری نے ریسٹورنٹ میں تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔

آج نیوز کے مطابق اے ایس پی کی اسپیشل پارٹی نے ریسٹورنٹ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور عملے پر تشدد بھی کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے لوٹ مار بھی کی اور جوس، کولڈرنک اور کھانا بھی کھایا۔

پولیس نے ایک گھنٹے تک ریسٹورنٹ میں کسٹمرز کو بھی یرغمال بنائے رکھا۔

پولیس کے دھاوے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی جس میں سادہ لباس اہلکار اور وردی والے درجنوں اہلکار ریسٹورنٹ میں کھاتے پیتے نظر آرہے ہیں۔

loading...
loading...