اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کرکے این آر او چاہتی ہے،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرکے این آر او چاہتی ہے،دباؤ بڑھا کر چاہتی ہے نیب کیسز بند ہوجائیں۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ہرسال پارلیمنٹ پرعوام کے ٹیکس سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ سمجھ سے بالاترہے ۔

ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کے حربوں سے اپوزیشن حکومت کودباؤمیں لاکراین آراوچاہتی ہے ۔

وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نیب کے کیسزبند کروانا چاہتی ہے جن کا تحریک حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

loading...
loading...