بڑے نیب دیکھے ہیں: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کہتے ہیں میرا ووٹ اپوزیشن لیڈر کیلئے ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی سے خطاب کیا ۔

خطاب میں ان کا کہنا تھاپاکستان میں ڈالر اوپر جارہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج  سے ڈالرز غائب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ کے لوگ پانی کیلئے رو رہے ہیں۔ڈیلٹا میں ہمیں میٹھا پانی چاہیئے۔اسوقت ٹھٹھہ میں 9 لاکھ ایکڑ زمین پر سمندر آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا نیب کے چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیئے۔میں نے تو بڑے نیب دیکھے ہیں،میں نیب دیکھتا رہوں گا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھامسئلہ یہ ہے کہ جس دن آپکو بلایا جائے گا تو کیا ہوگا۔ہم نے ہی پارلیمنٹ کو عزت دینا ہے۔ہم نے ہی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔

loading...
loading...