جنوبی افریقا نےپاکستان کوٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نےپاکستان کوتیسرے ٹیسٹ میں 107رنز سے شکست دےکر3میچزکی سیریزمیں وائٹ واش کردیا۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں فتح کیلئےپاکستان   کو381رنزکا ہدف ملا  لیکن پوری ٹیم 273رنزبنا سکی۔

چوتھےروزپاکستان نےدوسری اننگز153رنز3کھلاڑی آؤٹ سےآگےبڑھائی توفتح کیلئےمزید 228 رنزدرکارتھےلیکن بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری نےٹیم کوایک اورشکست سےدوچارکردیا۔

اسدشفیق 65رنزبنا کرنمایاں رہے، کپتان سرفرازاحمد ایک بارپھرصفرپرآؤٹ ہوئے۔

 اظہرعلی، بابراعظم، امام الحق، شان مسعود بڑی اننگزکھیلنےمیں ناکام رہے،شاداب خان نے47رنزکی اننگزکھیل کرکچھ بھرم رکھا۔

پروٹیزنےہوم گراؤنڈ پرپاکستان کیخلاف 5ویں  جبکہ مجموعی طورپر7ویں ٹیسٹ سیریزجیتی۔

پاکستان کو2013کی سیریزمیں بھی 0-3سےوائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

loading...
loading...