سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس نمٹادیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے کمیشن رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

 پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل ناہوسکی ۔

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مکمل ہونے سے متعلق پوچھا ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے بتایا کہ 147شہادتیں قلمبند ہوچکی ہیں،109 شہادتیں ابھی باقی ہیں ،شہادتیں مکمل نہیں ہونے تک رپورٹ جمع نہیں کراسکتے۔

جسٹس ثاقب نثارنے حکم دیا کہ رپورٹ مکمل ہونے پر سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے ۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔

loading...
loading...