امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دے ڈالی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فوج کے انخلاء کے بعد  اگرترکی نے کردوں کو نشانہ بنایا تو اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔

  شام میں امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد  وہاں کردمیلشیا کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے  ،امریکی صدر نے ترکی کو خبردارکردیا ۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہا اگرترکی نے شام سے امریکی افواج کے انخلاءکے بعد وہاں موجود کرد افواج پرحملے کی کوشش کی تو اسے معاشی طورپرتباہ کردیا جائے گا ۔

شمالی شام میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکی افواج کے ساتھ  کرد ملیشیا کا بھی اہم کرداررہالیکن ترکی اس فوج کو دہشت گرد قراردیتا ہے ۔

ترک صدررجب طیب اس گروپ کی امریکی حمایت پرکئی بار اپنی ناپسندیدگی کااظہارکر چکے ہیں ۔

loading...
loading...