نیب کی مفتاح اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

muftahimage

لاہور: ایل این جی اسیکنڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوگئے۔ ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب نے مزید 30 سولات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے مفتاح اسمیل کو ایک ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کردی۔

مفتاح اسماعیل نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بلایا جائیگا۔

مفتاح اسمیل نے کہا کہ نیب  نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ جو  پوچھا اسکا جواب دیدیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نیب نے دوبارہ مجھے نہیں بلایا۔ دوبارہ طلب کیا گیا تو ضرور پیش ہونگا۔

loading...
loading...