‘مصنوعی اکثریت سے بننے والی حکومت نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ لیا ‘

khalidimagre

کراچی: مصنوعی اکثریت سے بننے والی حکومت نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ لیا ہے، متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نام لیے بغیر وفاقی حکومت پر برس اٹھے۔ کہتےہیں کہ علیمہ خان سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالدمقبول صدیقی ایک بارپھربرس اٹھے، لیاقت آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے میڈیکل کیمپ کے دورے پر دل کی بھڑاس نکال دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی اکثریت سے بننے والی حکومت نے کراچی کو لوٹ کا مال سمجھ لیاہے، علیمہ خان ہوں یا کوئی بھی پاکستان کے آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہوسکتی۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پچھتر فیصد ریونیو دینے والے شہر کو پانچ فیصد بھی میسر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے کے ایف رجسٹرڈ اور انعام یافتہ فلاحی ادارہ ہے۔

loading...
loading...