پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی خواہش بن گئی

Untitled-1

گوادر: سعودی شہزادہ اور وزیر پیٹرولیم خالد بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے، انھوں نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی خواہش بن گئی ہے، سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد بن عبدالعزیز گوادر پہنچ گئے۔

سات رکنی سعودی وفد کو گوادر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جہاں سعودی وفد نے گوادر میں سرمایا کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان پاکستان کو پُرامن اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں، سعودی عرب پیٹرولیم سمیت کئی شعبوں میں سرمایا کاری کرے گا۔ انھوں نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ آئل ریفائنری کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے سے سعودی عرب سی پیک کا حصہ بن جائیگا۔

چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زنگ باؤ ژونگ کا کہنا تھا کہ ڈیپ سی پورٹ گوادر سمیت خطے کا مستقبل تابناک ہے۔

loading...
loading...