ملک میں ٹھگز آف پاکستان چل رہی ہے،فواد چوہدری

fawadchaudhryimage

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان میں دوخاندانوں کامافیا حکومت پرقبضہ کیے بیٹھاتھا،عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی،یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سات مہینے ہوگئے کسی وزیرکی کرپشن سامنے نہیں آئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ملک میں دوخاندانوں کامافیا حکومت پرقبضہ کیے بیٹھاتھا، عمران خان کی قیادت میں مافیا کوشکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف خاندان نےکاغذات میں کمپنیاں بناکرپیسا کمایا، زرداری نے اومنی کے ذریعےکاغذی کمپنیاں بنائیں، یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ  نوازشریف، زرداری کی سات نسلوں نے کوئی کام نہیں کیا، باہر کمپنیاں بنائیں، یہاں معصوم بنتے ہیں۔

loading...
loading...