خود بل بناؤ اور خود ہی کلئیر کرو: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں الٹی گنگا

Untitled-1-Recovered

-زاہد لاکھو

کراچی: خود بل بناؤ اور خود ہی کلئیر کرو، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈمیں کروڑوں روپے کی کرپشن کا خدشہ پیدا ہوگیا، چئیرمین نے الٹی گنگا بہادی، بورڈ کے بااثر شخص زاہد لاکھو کو بیک وقت کئی عہدوں کا چارج سونپ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین انعام احمد کا ایک اور نرالا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔

ایک ہی شخص کو ڈپٹی سیکریٹری اکاؤنٹس، اکاؤنٹ آفیسر اور آڈٹ آفیسر تعینات کردیا گیا۔ آڈٹ آفیسر زاہد علی لاکھو کو ڈپٹی سیکریٹری اکاؤنٹس کا چارج بھی دیدیا گیا۔

موصوف خود ہی بل بناتے ہیں اور خود ہی اس کو کلئیر کرتے ہیں۔ بورڈ کلینڈر کے مطابق دونوں چارج ایک ہی شخص کو نہیں دیئے جاسکتے۔

اس غیرقانونی عمل سے بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا خدشہ ہے ، دونوں چارج ایک ہی شخص کے پاس ہونے سے کراس چیک کا نظام ختم ہوجائے گا۔

اکاؤنٹس سیکشن، سرٹیفکیٹ سیکشن، بینکوں کے معاملات بھی زاہدلاکھو دیکھتے ہیں۔ فیسیں جمع کرنے والے تمام کاؤنٹرز، بوتھ اور دیگرمالی امور کا چارج بھی زاہد لاکھو کو تھما دیا گیا۔

loading...
loading...