سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی اور پی پی رہنماوں میں تکرار

assemblyimage

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تکرار ہوئی۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے اور  الزامات، دھمکیوں اور چیلنجز کے بعد بد دعاؤں کی نوبت تک پہنچ گئی ہے۔

رکن اسمبلی پی ٹی آئی شاہ نواز نے کہا  اللہ ملک لوٹنے والوں کو تباہ فرمائے، عارف مصطفی نے سوال کیا کہ  وزیر آئی ٹی سائنس کی اسپیلنگ بتائیں۔ جس پر  وزیر تیمور تالپور ناراض ہوگئے ۔

حلیم عادل شیخ بھی لقمہ دیئے بغیر نہ رہے اور کہا  یہ آئی ٹی کا نہیں جے آئی ٹی کا دور ہے، صوبائی وزیر کے رویئے کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کردیا۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اجلاس چلانے میں سنجیدہ نہیں۔

loading...
loading...