حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع

deficitimage

حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، رواں مالی سال پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالر کم ہوگیا، چھ ماہ میں بیرونی تجارت میں پاکستان کو سولہ ارب ڈالر نقصان ہوا۔

برآمدی سیکٹر کے لئے بجلی سستی اور روپے کی بے قدری اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے  تجارتی خسارے میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک بیرونی تجارت کا خسارہ ایک ارب ڈالر کم ہوگیا گذشتہ سال چھ ماہ میں سترہ ارب چورانوے کروڑ ڈالر خسارہ ہوا تھا۔

پہلی ششماہی کے دوران برآمدی مالیت گیارہ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر رہی، درآمدی حجم تین فیصد کمی سے اٹھائیس ارب ڈالر پر آگیا۔

loading...
loading...