پنجاب: مختلف اضلاع میں بارش، دھند ختم

rainingimage

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث دھند  کے بادل چھٹ گئے، موسم بھی سرد اور خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 ٹھنڈی ہوائیں اور بادلوں کے ڈیرے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گذشتہ رات ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔ خوبصورت موسم نے دھند کی شدت ختم کردی ہے اور شہریوں کو سرد موسم انجوائے کرنے کا موقع بھی فراہم کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں کہیں کہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

loading...
loading...