پی ٹی آئی وزراء کے داخلے پر پابندی کی دھمکی

saeedghaniimage

وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بہت سے وزرا بدکلام ہیں، بدکلام وزرا کے سندھ داخلے میں پابندی ہونی چاہیے، وفاق ای سی ایل میں نام ڈال سکتی ہے تو داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں، وہ کراچی میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا، پی ٹی آئی کے بہت سے وزرا بدکلام ہیں۔

سعیدغنی نے مزید کہا کہ  بدکلام وزرا کے سندھ میں داخلے پرپابندی ہونی چاہیے، وفاق ای سی ایل میں نام ڈال سکتی ہےتوہم داخلےپرپابندی لگاسکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ  امن خراب کرنے والوں کےداخلےپرپابندی صوبےکا اختیارہے، جے آئی ٹی کے پاس ای سی ایل پرنام ڈالنےکا مینڈیٹ نہیں تھا۔

loading...
loading...