بھارت پاکستان کیساتھ آبی تنازعہ حل کرنے پر آمادہ

induswaterimage

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارت انڈس واٹر ٹریٹی تنازع حل کرنے پر آمادہ ہوگیا۔

چناب باسن میں منصوبوں کے معائنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی تین رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کردی۔

وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔ فیصل واوڈا کہتے ہیں ٹیم ستائیس جنوری سے یکم فروری تک معائنہ کرے گی، امید ہے بھارت دیگر مسائل پر بات چیت کیلئے بھی آمادہ ہوگا۔

loading...
loading...