پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث دھند  کے بادل چھٹ گئے، موسم بھی سرد اور خوشگوار ہوگیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔

خوبصورت موسم نے دھند کی شدت ختم کردی ہے اور شہریوں کو سرد موسم انجوائے کرنے کا موقع بھی فراہم کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں کہیں کہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

loading...
loading...