تیسرا ٹیسٹ :پاکستان اورجنوبی افریقاآج سے جوہانسبرگ میں مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جوہانسبرگ:پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ آج سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔

دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان کا تیسراامتحان ہے،اس باروائٹ واش بچانے کا چیلنج درپیش ہے،سیریز کا آخری ٹیسٹ وانڈررزاسٹیڈیم میں شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجےشروع ہوگا۔

شاہین اس بار4فاسٹ بولرزکے ساتھ میدان میں اتریں گے،فہیم اشرف کے ساتھ شاداب خان کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

جوہانسبرگ میں دونوں کے درمیان 3میچز ہوئے،ایک ڈرا رہا جبکہ 2جنوبی افریقا نے جیتے۔

دوسری جانب اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی،سیریز ہارنے کا افسوس ہے، شکست کو بھلا کربہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

loading...
loading...