مرتضیٰ وہاب کا سپریم کورٹ سے اہم مطالبہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ سے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا عدالت عظمیٰ نےنام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم30دسمبر کو دیاتھالیکن افسوس اتنے دن بعد بھی نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا کتنا احترام کرتی ہے۔

loading...
loading...