ایک ماہ میں مالی خسارہ 540 ملین ڈالرز کم ہوا: فواد چوہدری

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری-فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو دیے گئے فنڈز پتا نہیں کہاں چلے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہااب کراچی کو براہ راست رقم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو دیے گئے فنڈز پتا نہیں کہاں چلے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے سابقہ حکومت کو بھی تنقید کونشانہ بناتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی خود کو گیس کا آئن اسٹائن سمجھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سابقہ حکومت گیس پر157ارب کا مقروض کر گئی۔

وفاقی کابینہ کا موجودہ معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معاشی صورتحال کے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں مالی خسارہ 540 ملین ڈالرز کم ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

loading...
loading...