ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا،2اہلکار زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کے قریب دھماکے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ،جمعرات کو ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین معمول کے مطابق نفری تعینات کر رہی تھی کہ اس دوران اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا  ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار کانسٹیبل ظہور اور فرید زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دھماکے میں باقی پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ سخی گیٹ پر ہوا ہے پولیس کی بھاری نفری دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو کوارڈن اف کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

loading...
loading...