اورنج لائن پرغریب عوام کا بہت پیسہ لگ چکاہے: علیم خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کہتے ہیں اورنج لائن بند نہیں ہورہی،البتہ اورنج لائن پر خسارہ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہورمیں میڈیاسےبات کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھامیرےخلاف نیب تحقیقات کررہاہےاگرکرپشن کی ہے تو سزا ملنی چاہیئے۔

انہوں نے کہااورنج لائن پرغریب عوام کا بہت پیسہ لگ چکاہے۔اورنج لائن جون جولائی تک مکمل ہوجائےگی۔

انہوں نے مزید کہا بڑےشہروں میں سولڈ ویسٹ سے انرجی بنائیں گے۔لاہور میں انرجی کے2پلانٹ لگائےجاسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکچرےسے بجلی بنانےسےشہرصاف اوربجلی دستیاب ہوگی۔

علیم خان کا کہنا تھامیرےخلاف2015سےانکوائری چل رہی ہے۔اگرمیں نےکرپشن کی ہےتوسزاہونی چاہیئے۔ نیب آزادانہ طورپرکیسزکی تحقیقات کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےخلاف مسلسل میڈیا ٹرائل چل رہاہے۔میں قصوروار ہوں تونیب ڈکلیئرکرے۔

loading...
loading...