افغانستان کیلئےویزاپالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دفترخارجہ

ڈاکٹر فیصل-فائل فوٹو

ڈاکٹر فیصل-فائل فوٹو

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغان شہریوں کے حوالے سے پاکستانی ویزے کے اجرا ءکی پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانے اور قونصل خانوں کی طرف سے روزانہ اوسطاً 3ہزار 820ویزے جاری کئے جاتے ہیں جو کہ افغان شہریوں کو کسی بھی ملک کی طرف سے جاری کئے جانے والے ویزوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تمام افغان شہریوں کو مفت ویزے دیئے جاتے ہیں۔

loading...
loading...