بھارت کی دوغلی پالیسی برقرار،اقلیتی مہاجرین کوشہریت دینے کا بل پاس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارت کی دوغلی پالیسی برقرار،اقلیتی مہاجرین کو بھارت میں شہریت دینے کا بل پاس کرلیا گیا،بل  میں مسلمانوں کو شامل ہی نہ کیا۔

گائے کو ذبح کرنے اور گائے اسمگل کرنے کےالزام میں بھارت میں مسلمانوں کا جینا حرام اور اب اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کے ترمیمی بل میں بھی مسلمانوں کا مٹادیا نام و نشان۔

مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب کےمہاجرین کو بھارتی شہریت دی جائے گی،مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آگیا۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بل پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے  کہا کہ بل کا مقصد پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان میں مذہبی تفریق اور مظالم سے بچ کر بھارت میں پناہ لینے والے ہندوؤں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کیلئے شہریت حاصل کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔

دوسری جانب آسام میں اقلیتوں کے شہریت دینے کے ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کے 63واقعات میں 24مسلمان  شہید  اور 124زخمی ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...