سپریم کورٹ:نایاب عمرانی کےخاندان کے قتل سے متعلق کیس نمٹا دیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے نایاب عمرانی کے خاندان کے قتل سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

بدھ کو چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے نایاب عمرانی کے خاندان کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سندھ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ قتل کے ملزمان گرفتارکرلئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بھی عدالت کو بتایاکہ بلوچستان سے 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں ۔

سندھ پولیس نے کہا کہ مرکزی ملزم شفقت بھی گرفتارہوچکاہے،نایاب عمرانی نے کہا کہ میرے سارے خاندان کو مار دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نایاب کی مددکرنی تھی کافی حدتک ہوگئی،اب یہ معاملہ پولیس دیکھے گی، آپ کو پولیس کا تحفظ ملا ہوا ہے۔

نایاب عمرانی نے کہا کہ میں سندھ نہیں جاسکتی میرا مقدمہ پنجاب منتقل کریں،جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ ہم معاملہ نمٹارہے ہیں۔

نایاب عمرانی نے کہا کہ سندھ میں ہمیں تحفظ نہیں مل سکتا،عدالت نے نایاب عمرانی کے اہلخانہ کے قتل سے متعلق کیس نمٹادیا۔

loading...
loading...