وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،اجلاس میں 26نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے بورڈ اراکین کی نامزدگی ،پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے اراکین  کی مدت میں توسیع ،نیشنل ٹیرف کمیشن کے رکن کے انتخاب کی منظوری اور ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج کے معاملہ زیرغورآئے گا۔

اجلاس میں 172افراد کے نام  ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق جائزہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام نکالنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں   نئے چئیرمین سی ڈی اے کی تقرری سمیت مختلف اداروں کے سربراہوں اورسیکرٹریزکی بھی منظوری دیئےجانے کا امکان ہے ۔

کابینہ کے اجلاس میں  اسلام آباد اسپیشل کورٹ سنٹرل کے جج کی تقرری کی بھی منظوری بھی ہوگی۔

loading...
loading...